پرتگال جاب سیکر ویزا ایک ایسی قانونی کیٹیگری ہے جو نان-ای یو (Non-EU) کے ماہر اور ہنر مند پیشہ ور افراد کو بغیر پہلے سے جاب آفر کے پورٹگل میں داخل ہونے اور وہاں نوکری تلاش کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کا مقصد لائق لوگوں کو قانونی طریقے سے پورٹگل جا کر انٹرویوز اٹینڈ کرنے، ایمپلائرز سے ملنے، اور اپنی فیلڈ میں نوکری تلاش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ ویزا عام طور پر 120 دن (4 ماہ) کے لیے دیا جاتا ہے، اور ضرورت پڑنے پر اسے مزید 60 دن توسیع دی جا سکتی ہے (یعنی کل 180 دن تک کا وقت مل سکتا ہے)۔ اس ویزا کے لیے آپ کو کسی ایجنٹ کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپلائی کرنے کا طریقہ نیچے دیا گیا ہے۔
جب آپ وہاں جا کر کسی بھی کمپنی، فرم میں نوکری یا ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ حاصل کر لیتے ہیں، تو آپ اپنی اس ویزا کیٹیگری کو AIMA (پرتگال کی امیگریشن ایجنسی) کے ذریعے آفیشل ورک ریزیڈنس پرمٹ میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔
پاکستان میں پورٹگل کے ویزوں کے لیے VFS Global آفیشل پارٹنر ہے۔ ان کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن اپائنٹمنٹ بک کریں اور اپنے تمام دستاویزات کے ساتھ فزیکل حاضری دینی ہے۔
کچھ کیسز میں براہ راست اپائنٹمنٹ یا کونسلر کی ہدایات کے مطابق طریقہ کار پر عمل کیا جاتا ہے۔
پرتگال کی حکومت نے ویزا درخواستوں کے لیے ایک آن لائن پورٹل (E-Visa Portal) بھی متعارف کروایا ہوا ہے جہاں سے پہلے آن لائن فارم پُر کیا جاتا ہے اور دستاویزات اپ لوڈ کیے جاتے ہیں، پھر فزیکل اپائنٹمنٹ کے لیے تاریخ ملتی ہے اور انٹرویو دیا جاتا ہے۔ سلیکشن ہونے کے بعد آپ کو 4 سے 6 ماہ کا جاب سیکر ویزا مل جاتا ہے۔
جاب سیکر ویزا پاکستانی طلباء اور ہنر مند ورکرز کے لیے کسی بھی یورپی ملک میں جانے کے لیے کیریئر بنانے کا بہترین موقع ہے۔